جیل جانے کے ڈر سے شادی نہیں کر رہا، 52 سالہ کنوارے سلمان خان کا عدالت میں بیان

بالی ووڈ دبنگ سلمان خان جو 52 سال کے ہونے کے باوجود کنوارے ہیں ۔ اور  اپنے افئیر ز اور شادی کو لے کر خبروں میں رہتے ہیں  ۔ سلمان سے اکثر شادی کیوں نہ کرنے کا سوال کیا جاتا  ہے لیکن کبھی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ تاہم اب سلمان خان نے شادی نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی ہے۔

انہوں نے پہلی بار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو’’آپ کی عدالت‘‘میں کھل کر اپنا موقف بیان کیا۔دبنگ خان سے جب شو کے میزبان نے سوال کیا کہ وہ شادی کب کریں گے تو انہوں نے کہا کہ آپ میری نجی زندگی سے تو واقف ہیں، اس وقت مجھ پرعدالت میں دوکیسز چل رہے ہیں ایک جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکارکا کیس اور دوسرا ممبئی ہٹ اینڈ رن کیس۔

سلمان نے امید ظاہر کی کہ انشا اللہ یہ دونوں کیسز ہم جیت جائیں گے لیکن اگر میں نے ابھی شادی کرلی اورخدانخواستہ اگرمجھے سزا ہوگئی اور میں جیل چلا گیا تو کیا یہ میری بیوی کے ساتھ صحیح ہوگا کہ اس کا شوہر دو تین یا پانچ سال کے لیے جیل میں ہے اور میرا بچہ اس کے ساتھ، یہ ٹھیک ہوگا کہ وہ مجھ سے جیل میں ملنے آئے اور میں سلاخیں پکڑ کراس سے کہوں بیٹا کیسے ہو، ٹھیک ہو، پڑھ رہے ہو۔ لہٰذا میرا جیل جانا میری بیوی بچے اورآنے والی زندگی کے لیے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوگا اس لیے میں شادی نہیں کررہا۔ سلمان کے مزید کہنا تھا کہ جب مقدمات ختم ہوگے تو شادی کےبارے میں ضرور سوچوں گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں