چھوٹی بچیوں کو بالی ووڈ کے’’ آئٹم‘‘ نمبرز پر ڈانس کروانے ساحر لودھی کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ساحر لودھی کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر  ایک معصوم بچی کی ایک مارنگ شو میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو گردش کر رہی ۔ مارنگ شو  ساحر لودھی ہوسٹ کر رہیں۔  اسی حوالے پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان پاکستانی اداکار اور مارننگ شو ہوسٹ ساحر لودھی کا معصوم اور چھوٹی بچیوں کو بالی ووڈ کے ’’ آئٹم‘‘ نمبرز پر ڈانس کروانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتا ہے

loading...

ساحر لودھی نے اپنے پروگرام میں نازیبا لباس پہنا کر چھوٹی سی عمر کی بچیوں کو ایسے گانوں پر ڈانس کروایا جن کے الفاظ انتہائی فحش ہوتے ہیں اور کوئی شخص انہیں فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہیں سن سکتا۔ کچھ عناصر بھارتی فلموں اور گانوں کی پروموشن کر کے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں اور پاکستانی اقدار و ثقافت کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ لہذا اس ایوان کے اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ حکومت ایسے عناصر سے بازپرس کر کے ان کی سرکوبی کے لئے موثر اقدامات کرے۔(

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں