نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں حالیہ انسانی المیے کے ذمہ دار ہیں، سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ

منموہن سنگھ

مودی کو مقبوضہ کشمیر کے مسائل کا ادرک کرنا ہوگا ٗسیاسی جماعتوں کے نظریاتی ٹکراؤ کے باعث دونوں جماعتوں کی انتظامیہ ایک دوسرے کے مخالف کام کررہی ہیں ٗہماری سرحدیں اب محفوظ نہیں رہیں ٗ خطاب

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ میں مزید اضافے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کو مقبوضہ کشمیر کے مسائل کا ادرک کرنا ہوگا ٗسیاسی جماعتوں کے نظریاتی ٹکراؤ کے باعث دونوں جماعتوں کی انتظامیہ ایک دوسرے کے مخالف کام کررہی ہیں ٗہماری سرحدیں اب محفوظ نہیں رہیں۔

بھارتی نجی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق منموہن سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئیکہا کہ نریندر مودی کے برسراقتدار آتے ہی مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کی تحریک اور پرتشدد واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے نئی دہلی میں انڈین نیشنل کانگریس کے ابتدائی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر کے مسائل کا ادرک کرنا ہوگا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں