عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے

کراچی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما عامر لیاقت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا کہ عامر لیاقت پارٹی میں شامل ہورہے ہیں

ایم کیو ایم کے منحرف رہنما اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے ویلکم سے لگ رہا ہے میں اس جماعت میں بہت پہلے ہی شامل ہوچکا تھا-انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے”سیاہ ست”چھوڑی تھی اب میں سیاست میں واپس آیا ہوں، پی ٹی آئی میرا آخری مقام ہے، یہ وہ گھر ہے جس پر ماں باپ کہتے ہیں اس کے بعد جنازے کے ساتھ نکلنا، عمران خان اور میری عمر میں زیادہ فرق نہیں ہے-عامر لیاقت نے کہا کہ عمران خان صاحب پاکستان کی ترقی کیلئے جدوجہد اور کرپشن کیخلاف بھرپور کام کررہے ہیں، خان صاحب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انشااللہ الیکشن میں پی ٹی آئی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی، آپ مجھے بھتہ خور، ٹارگٹ کلر، مافیا بھی کہہ سکتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں