پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے چارج سنبھال لیا

پاک فضائیہ
loading...

اسلام آباد :پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پیر کو پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی ٗ سبکدوش ہونے والے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا ٗجے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے سبکدوش ہونے والے ایئرچیف کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر سبکدوش ہونیوالے ایئرچیف سہیل امان نے تقریب سے الوداعی خطاب کیا جس میں انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینامیرے لیے اعزازکی بات ہے،پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔پاک فضائیہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے ٗدنیاکی کسی فضائیہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اس طرح کاکردارادانہیں کیا جس طرح پاک فضائیہ نے ادا کیا۔پاک فضائیہ کے ملک کے مختلف علاقوں میں فلاحی منصوبے بھی جا ری ہیں۔سہیل امان کا کہناتھا کہ اسے جدید تقاضوں کے مطابق لیس کیا جارہا ہیجبکہ حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے ٗپاک فضائیہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں فلاحی منصوبے شروع کررکھے ہیں،یہ ایک مثالی ادارہ ہے اس کے ایک ایک فرد پرفخرہے

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں