ایم کیوایم لندن کا کارندہ اور بدنام زمانہ دہشت گرد مجید منجیلاجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ہلاک

MQM-Worker-murder-in-africa-aajkal
loading...

متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والا مجید منجیلا ساؤتھ افریقہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرواتا تھا،2013کے الیکشن میں مجید منجیلا نے کراچی کے مختلف علاقوں میں دھماکہ بھی کروائے تھے، ذرائع

متحدہ قومی موومنٹ لندن کا کارندہ اور بدنام زمانہ دہشت گرد مجید منجیلاکوجنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والا مجید منجیلا ساؤتھ افریقہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرواتا تھا ۔2013کے الیکشن میں مجید منجیلا نے کراچی کے مختلف علاقوں میں دھماکہ بھی کروائے تھے،جس میں ایم کیو ایم سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور شہری ہلاک ہوئے تھے

مردوں کے ساتھ نماز ادا کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے، ترک خواتین کا احتجاج

جوہانسبرگ پولیس کے مطابق مجید منجیلا کے سینے پر ایک گولی کا نشان ہے۔جوہانسبرگ پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن مجید منجیلا کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ ایک سال کے دوران ساؤتھ افریقہ میں ایم کیو ایم لندن کے 10 سے زائد دہشتگردنامعلوم افراد کی گولیوں کانشانہ بن چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ متحدہ لندن کے ساؤتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد دہشت گرد ساؤتھ افریقہ چھوڑ کر مختلف ممالک میں فرار ہوچکے ہیں

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  محمد عرفان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ کر ڈالی

اپنا تبصرہ بھیجیں