گوبھی کے پراٹھے کھائیں،سحری کی لذت کو دوبالا کریں!

گوبھی کے پراٹھے

گوبھی کے پراٹھے

اجزاء
آٹا —– 125 گرام
پسا ہوا زیرہ —- 1/2 چائے کا چمچ
پسا ہوا ادرک 1/4 چائے کا چمچ
باریک کٹی ہوئی پیاز 1 عدد درمیانی
ثابت زیرہ 1/2 چائے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ 1/2 چائے کا چمچ
پسی لال مرچ 3/4 چائے کا چمچ
پسا دھنیا 1/4 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
باریک کٹی ہری مرچ ایک عدد
ہرا دھنیا تھوڑا سا
پھول گوبھی اُبلی ہوئی ایک کپ
تیل دو کھانے کا چمچ
پانی حسب ضرورت

ترکیب
(آٹا میں چٹکی نمک ملا کر گوندھ لیں۔ (آٹا سفید یا میدہ یا دیسی یا ملا جلا ہو سکتا ہے۔ آپ کی پسند ہے

پین میں تیل گرم کریں اور زیرہ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں خوشبو آنے لگے تو پیاز اور پسا ادرک ڈال
کر تھوڑا سا بھون لیں۔ پھر اس میں گوبھی، پسا دھنیا، پسی لال مرچ، نمک اور گرم مصالحہ شامل کریں اور مزید پانچ سات منٹ بھون کر دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر اُتار لیں۔

اب حسب منشا پراٹھے بنا کر اس میں گوبھی کے مکسچر کو بھر کر پراٹھے بنا لیں۔

دہی لسی یا چائے کے ساتھ تناول فرمائیں

نوٹ:
ادرک کے استعمال سے گوبھی کا بادی پن نہیں ہو گا۔

گوبھی کے پراٹھے
فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی
Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  لاہور میں پارٹیوں کے درمیان مقابلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں