اسحاق ڈار کو چیئرمین بورڈ آف گورنر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم

چیف جسٹس نے وی سی مجاہد کامران اور دیگر اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے کا نوٹس لے لیاڈار

اسلام آباد: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسحاق ڈارکو چیئرمین بورڈ آف گورنرکے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے وزارت خارجہ اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بورڈ آف گورنرزکے چیئرمین اسحاق ڈارملک سے فرارہیں اور عدالت اسحاق ڈار کواشتہاری قراردے کر ریڈ وارنٹ جاری کرچکی، بورڈ آف گورنرزکے چیئرمین کی عدم موجودگی میں بورڈ غیرفعال ہے۔

loading...

یوایچ ایس کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ ہر2 سال بعد ہونی چاہیے جبکہ 2016 سے اب تک کوئی اجلاس نہیں ہوا۔

عدالت نے اسحاق ڈار کو چیئرمین بورڈ آف گورنرکے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت 3 روز کے اندر یونیورسٹی کے نئے چیئرمین کو تعینات کرے۔ سپریم کورٹ نے وزارت خارجہ اور دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں