پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی گورنر پنجاب سے مشترکہ ملاقات

پنجاب بھر

لاہور: پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اپنے اداروں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان، پنجاب یونیورسٹی لاہور، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف گجرات اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرز موجود تھے۔

 کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے گورنر پنجاب محمد سرور کو آنے والی سینٹ میٹنگ اور یونیورسٹی کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔

 وائس چانسلر کے ای ایم یو نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹی میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور انہیں یونیورسٹی کے مشہور تحقیقی جریدے ’ Annals of KEMU‘  کی اعزازی کاپی بھی پیش کی وائس چانسلر کے ای ایم یو نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹی میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور انہیں یونیورسٹی کے مشہور تحقیقی جریدے  Annals of KEMU کی اعزازی کاپی بھی پیش کی۔

 واضح رہے گورنر پنجاب صوبے میں موجود تمام یونیورسٹیوں کے چانسلر ہونے کے ناطے، تمام وائس چانسلرز سے یونیورسٹیوں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ لیتے رہتے ہیں ۔

(Visited 1 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں