ایشیاء کپ: پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

ایشیاء کپ

دبئی: ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، پاکستان نے ٹاس جیٹ کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 3 کے مجموعی سکور پر پاکستان کے 2 کھلاڑی آوٹ ہو گے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے بھنویشور نے پہلا اوور کرایا، امام الحق 2 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ پاکستان نے 4 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 3 رنز سکور کیے ہیں۔

گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیا کپ میں آمنے سامنے آئی ہیں، دونوں ٹیموں نے مقابلے کی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔

loading...

سابق بھارتی فاسٹ بولر اجیت اگارکر نے آج کے میچ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ ایشیا کپ کے آغاز میں ہانگ کانگ کی بے بی ٹیم کے خلاف مایوس کن کھیل نے بھارتی کرکٹ ماہرین کو مایوس کر دیا ہے۔ اس سے پہلے سابق کپتان وقار یونس بھی بھارت کے خلاف ٹیم پاکستان کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں۔

بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے گراؤنڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کا امکان ظاہر کیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں