قندھار حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان افغان حکومت کے ساتھ ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قندھار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے قندھار حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغان فورسز اور عوام نے دہشت گردی کی بھاری قیمت ادا کی، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اورا ستحکام کا خواہاں ہے، افغانستان میں قیام امن خطے کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس طرح کے واقعات و سانحات کا شکارہوچکا ہے، پاکستان افغان عوام کے درد کو محسوس کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی قندھار حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج افغان صوبے قندھار کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے دہشت گرد دھماکے میں صوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک اور گورنر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ چند خبررساں اداروں کی جانب سے گورنر کی ہلاکت کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں