اظہر کا رن آؤٹ بے وقوفی کی انتہا ہے، رمیز راجا

رمیز راجا

ابو ظہبی: سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اظہر کا رن آؤٹ بے وقوفی کی انتہا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے اسے اظہر علی کی بے وقوفی قرار دیا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا اس انداز میں تو اسکول کرکٹ میں بچے آؤٹ ہوتے دیکھے ہیں۔ تاہم بین الاقوامی کرکٹ میں شاید ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہوگا۔ اسی لیے کہتے ہیں کہ کھیل کی تعلیم ضروری ہے۔

رمیز راجا کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ عقل استعمال نہ کرنے کا مسئلہ ہے۔ اس معاملے میں خود کو صدر سمجھتا ہوںکیوں کہ میں خود بھی ایسا کر چکا ہوں۔

رمیز راجہ نے معروف انگریزی فلم ڈمب اینڈ ڈمبر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسی فلم بنائیں گے تو اظہر علی اور آسڑیلیا کے مارنس لبو شین کو ضرور رکھیں گے۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں