تھر کی صورت حال پر وزیر اعلیٰ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ

کراچی: تھر پارکر کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت حرکت میں آگئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج شام اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت  آج شام چار بجے اجلاس ہوگا، جس میں تھر کی موجودہ صورت حال پر گفتگو ہوگی اور قحط سے نمٹنے کے لیے تجاویز زیر غور آئیں گی۔

اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری سندھ اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوں گے، اجلاس کے دوران سپریم کورٹ کے احکامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تھر کی صورت حال پر جامع  پالیسی مرتب کرکے عدالت میں پیش کی جائے گی، خیال رہے کہ رواں سال قحط کی وجہ سے 400 سے زائد بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر صحت عامرمحمود کیانی نے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت  پر سندھ کے علاقے تھرکا دورہ کیا تھا۔ اس ضمن میں وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی نے کہا تھا کہ حکومت جلد تھر کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے گی۔

عامر کیانی نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت مشکل میں تھرکےباسیوں کوتنہانہیں چھوڑے گی، تھر کے باسیوں کے لیے جلد صحت کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تھر میں صحت کی ناکافی سہولیات اور بچوں کی بڑھتی اموات کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں