قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید

کشمیری

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا میں فائرنگ کر کے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رات گئے قابض بھارتی فوج نے بونیار کے علاقے کے محاصرے کے دوران نوجواںوں کا جعلی مقابلے کا نشانہ بنایا جب کہ واقعے کے خلاف حریت قیادت کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کی کال دی گئی  ہے۔

سری نگر سمیت وادی بھر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل پر احتجاج کیا جائے گا۔  تاہم قابض انتظامیہ نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں پابندیاں نافذ کر دیں۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق احتجاج کی کال کے سبب سری نگر میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں