ن لیگ کے 6 ارکان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں آج بجٹ پر بحث کا آغاز ہونے جارہا ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کے 6 ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں دو روز کے وقفے کے بعد آج بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا جس کے لیے (ن) لیگ کے رکن محمد اشرف رسول، محمد وحید، یاسین عامر، مرزا جاوید ، زیب النساء اور طارق مسیح کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پابندی کے حامل 6 ارکان کی تصاویر بھی اسمبلی سکیورٹی اسٹاف کو جاری کی گئی ہیں اور سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مذکورہ 6 ارکان آج ایوان میں آنے نہ پائیں۔

یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو صوبائی وزیرخزانہ پنجاب مخدوم  ہاشم بخت نے رواں سال کا بجٹ پیش کیا تو اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

مشتعل اپوزیشن اراکین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر کی ڈائس کے قریب فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں