اداکارہ ميرا ايک بار پھر بڑی مشکل ميں پھنس گئیں

اداکارہ ميرا

اداکارہ میرا کے سابق شوہرعتیق الرحمان نے عدالت میں درخواست جمع کرادی جس میں کہا گیا کہ اداکارہ میرا نے نکاح پر نکاح کیا ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔

اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا ایک بار پھر مشکل میں آگئیں ان کے سابق شوہرعتیق الرحمن نے نکاح  پر نکاح کے معاملے پر استغاثہ کھولنے کی درخواست کردی ۔

اداکارہ میرا متعدد بار عتیق الرحمن سے نکاح کی تردید کرتی رہیں جس کا مقدمہ کئی سال فیملی کورٹ میں زیرسماعت رہا لیکن کارروائی کے دوران ہی میرا نے کیپٹن نوید سے شادی کا اقرار کرلیا ۔

اٹھائیس مئی کو عدالت کا فیصلہ آیا تو عتیق الرحمن کو میرا کا شوہر قرار دے دیا گیا میاں بیوی میں اختلافات پر اسی فیصلے میں عدالت نے خلع کا حکم بھی دیا تھا ۔

تاہم اب فیملی کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر سابق شوہرعتیق الرحمن نے نئی درخواست دائر کی ہے جس پر مجسٹریٹ نے پچیس اکتوبر تک ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے ۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں