مشروم کن بیماریوں کے خلاف مدد گار ہے؟

مشروم
loading...

امریکہ کی پینسلوینیا سٹیٹ یونیورسٹی میں کی گئی ایک تازہ تحقیق میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ مشروم یا کھمبی کھانے سے خون میں گلوکوز کی مقدار پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مشروم در اصل ’پرو بائیوٹیک‘ یا ’جراثیم افزا‘ خوراک ہے جو ایسے بیکٹیریا پیدا کرتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سفید دھبوں والے مشروم کھانے سے ایسے بیکٹیریا کی افرائش ہوتی ہے جو جسم میں گلوکوز کی پیداوار پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

محققین کا خیال ہے کہ گلوکوز متوازن کرنے کی خصوصیات کے باعث یہ مشروم خاص طور پر ذیابیطس یا شوگر کے مریضوں کے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

Spread the love
  • 7
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں