کراچی: گلشن اقبال سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہ کا سربراہ گرفتار

اسٹریٹ کرائمز

رینجرز نے شہر میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کی گئی جس میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

loading...

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا اور اس کی شناخت وصی اللہ کے نام سے ہوئی، ملزم ناظم آباد اور شریف آباد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں