پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب فوڈ اتھارٹی
loading...

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں ناقص دودھ کی سپلائی کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 15 ہزار 833 لیٹر ناقص دودھ موقع پر ضائع کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کہتے ہیں تلف کیے جانے والے دودھ میں مضر صحت کیمیکلز، پاؤڈر، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی تھی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عثمان کے مطابق صوبہ میں 1929 گاڑیوں میں موجود 3 لاکھ 13 ہزار لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 15 ہزار833 لیٹر دودھ مضر صحت پایا گیا جسے موقع پر تلف کیا گیا ۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں