فیصل آباد: ایف آئی اے کی کارروائی، 9 انسانی سمگلرز گرفتار

ایف آئی اے

فیصل آباد میں ایف ائی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے غیر قانونی طریقے سے ترکی اور یونان جانے والے 45 شہری گرفتار کر لیے۔ اسکے علاوہ 9 انسانی اسمگلرز اور پراپرٹی ایجنٹس کو گرفتار کرکے انکے خلاف بھی مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

فیصل آباد ایف آئی اے ٹیم کی گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے 45 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ساجد اکرم کا کہنا ہے گرفتار ملزمان نے کوئٹہ اور ایران سے غیرقانونی طریقے سے ترکی اور یونان جانا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اسکےعلاوہ ایف ائی اے کی ٹیم نے 9 انسانی اسمگلرز اور پراپرٹی ایجنٹ بھی گرفتار کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو غیرقانونی طریقہ سے بیرون ممالک بھیجتے تھے۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں