قندھار حملہ امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا، امریکی وزیر دفاع

قندھار حملہ

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ قندھار پر ہونے والا حملہ افغانستان سے متعلق امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

افغانستان کے صوبے قندھار میں گزشتہ روز ہونے والے حملے کے حوالے سے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا بیان سامنے آیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکہ افغانستان میں لوگوں کے دفاع کا کام جاری رکھے گا۔

واضح نہیں کہ قندھارحملہ افغانستان کے الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ پر کتنا اثر ڈالے گا۔ جیمز میٹس نے یہ بھی کہا کہ قندھار میں ہونے والی دہشت گردی کے چھوٹے پیمانے پر اثرات ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ روز افغان صوبے قندھار کے گورنرکے کمپاونڈ میں فائرنگ سے پولیس چیف، خفیہ ایجنسی کا مقامی سربراہ اور ایک صحافی ہلاک ہوگیا  تھا۔ حملے کے نتیجے میں گورنر قندھار اورتین امریکیوں سمیت 12 افغان فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں