سندھ پولیس کے لیے 1 ارب کی گاڑیوں کی خریداری، تجاویز آئی جی سندھ کو پیش

سندھ پولیس

سندھ پولیس نے ایک ارب روپے کی گاڑیاں خریدنے کی تیار کرلی۔ 200 سے زائد گاڑیوں کی خریداری کے لیے حکام نے تجاویز آئی جی سندھ کو بھجوا دیں۔ ڈاکٹر کلیم امام نے خریدنے کا عمل شفاف بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

9 کروڑ روپے مالیت کی 5 بکتر بند گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔ قیدیوں کو جیل سے عدالت لانے لے جانے کے لیے 4 کروڑ روپے کی 10 پریژن وینز بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

loading...

اسٹریٹ کرمنلز کو لگام دینے اور جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھنے کے لیے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں اہلکاروں کو300  موٹر سائیکلیں خرید کر دی جائیں گی۔ پولیس کے لیے پانچ ایمبولینسز بھی خریدی جائیں گی۔

آئی جی سندھ نے گاڑیوں کی خریداری ٹینڈرز کے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں