برطانیہ میں سرخ پانڈے کے چرچے

سرخ پانڈے

ننھے منے بچوں کی دلچسپ ادائیں دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہیں۔ برطانوی چڑیا گھر میں بھی آج کل ننھے مہمان نے سب کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔

برطانوی کاؤنٹی نورفک کے چڑیا گھر میں ننھے سرخ پانڈے کو پہلی بارعوام کے سامنے پیش کر دیاگیا ہے۔

یہ ننھا پانڈا مکمل طور پر صحت مند ہے جن کی دیکھ بھال میں چڑیا گھر انتظامیہ ہر وقت مصروف نظر آتی ہے۔

رواں برس جولائی میں پیدا ہونے والے اس ننھے سْرخ پانڈے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ چڑیا گھر کا رخ کررہے ہیں۔ سرخ پانڈوں کا شمار نایاب جانوروں میں کیا جاتا ہے جن کی تعداد کافی کم ہے۔

loading...
Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں