بہترین باؤلنگ کا سہرا کوچ اظہر محمود کو جاتا ہے، حسن علی

حسن علی

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بہترین باؤلنگ کا کریڈٹ باؤلنگ کوچ اظہر محمود کو دیدیا۔

حسن علی نے اپنی باؤلنگ کا کریڈٹ کوچ اظہر محمود کو دیتے ہوئے کارکردگی کو انہی کے نام سے منسوب کیا ہے۔
حسن علی کا کہنا ہے کہ 2016 میں اظہر محمود پہلی بار باؤلنگ کوچ بنے اور میں بھی انگلینڈ کے دورے میں پہلی بار پاکستانی ٹیم میں آیا تھا، میرے کیرئیر میں ان کا بڑا ہاتھ ہے۔

کوچ اظہر محمود نے مجھے جو پلان دیا تھا اسی کے مطابق باؤلنگ کی اور محنت کا صلہ ملا، لائن پر باؤلنگ کی کوئی خاص چیز نہیں کی۔ جب بھی آپ کسی فارمیٹ میں پانچ وکٹیں لیتے ہیں تو آپ کو اطمینان ملتا ہے۔

اس سے قبل میں لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف چار وکٹیں حاصل کر چکا تھا، اب پہلی بار ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لینے پر خوش ہوں۔

جب نہیں بھی کھیل رہا تھا تو اس وقت بھی محنت کر رہا تھا، میری مسلسل محنت کا مجھے صلہ ملا۔ اس پچ پر جو وقت لے گا اسے رنز ملیں گے، ہمیں یقین تھا کہ جیسے ہی پانچویں وکٹ کی شراکت ختم ہو گی۔

ہم نیوزی لینڈ کو جلد آؤٹ کر لیں گے، اور پھر ایسا ہی ہوا، شراکت ختم ہوتے ہی دو اوورز میں تین وکٹیں لے لیں اور میچ میں واپس آگئے۔ مجھے اوپنرز کے پلان کا علم نہیں لیکن یہی پلان لگتا ہے کہ وقت لیں اور جلد بازی نہ کریں۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں