کراچی: تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل

تجاوزات

کراچی: شہرقائد میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگیا، ہیوی مشینری کے ساتھ کارروائی کی جائی گی۔

تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، آج آرام باغ کی فرنیچر مارکیٹ، لنڈا بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے ایم سی کا کہنا ہے کہ نا خوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو الرٹ کرد یا گیا، انسداد تجاوزات کے افسران، ملازمین کو صبح 11 بجے تھانہ پریڈی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ تجاوزات اور غیر قانونی دکانوں کے خلاف یہ آپریشن دو روز قبل کیا جانا تھا لیکن دکان داروں کے احتجاج کے باعث انھیں بارہ گھنٹوں کی مہلت دی گئی تھی۔

انسدادِ تجاوزات مہم سے متعلق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، اس سلسلے مزاحمت ہوگی تو بھی آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں تجاوزات اور غیر قانونی دکانوں کے خلاف کام یاب آپریشن کیا جا چکا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں