آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج

علی زنجانی
نومبر 19 پیر۔

برج حمل
جذبات دِل پر غالب رہیں گے یہ زیادہ اہم ہوگا کہ آپ اپنے دل کی بات غور سے سنیں ۔ شریک کار کے ساتھ تبادلہ خیال کریں۔ کسی مخفی بات کو ظاہر کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں۔

برج ثور
جن کاموں کے نتائج سامنے آنے والے ہیں ان کے حصول کیلئے تیار رہیں ۔ آپ اپنی ذہنی کیفیت میں اتنے چست اور ہوشیار نہیں ہونگے جتنے عموماً ہوتے ہیں۔

برج جوزا
اپنے مالی حالات کو تجدید نظر رکھیں اور کسی نئے کاروباری معاملہ میں کافی احتیاط برتیں کوئی کام ایسا بھی کریں جو فوری عمل درآمد چاہتا ہو اور بغیر کسی لمبی پلاننگ کے عمل میں آسکتا ہو۔

برج سرطان
چند مسائل کے باعث سوچ اثر انداز ہوسکتی ہے اور معاملات قابو میں نہ رہیں گے۔ آگے بڑھنے کی جدوجہد میں مصروف رہیں گے۔ کامیابی کیلئے رسک لینا ضروری ہوگا۔

برج اسد
دوسروں کیساتھ معاملات طے کر سکیں گے۔ حقائق کی تصدیق کرنا آپ کے حق میں رہے گا۔ خوشگوار محفل میں شرکت کی اُمید ہے اور آپ کسی کیلئے جاذب نظر بھی ہو سکتے ہیں۔

برج سنبلہ
ممکن ہے آج تمام پلان اچانک تبدیل ہو جائیں لہٰذا کوشش کریں کہ رویہ لچکدار رکھیں اور کسی بھی اتھارٹی سے دلائل کا تبادلہ نہ کریں۔دورانِ ڈرائیونگ احتیاط برتیں۔

برج میزان
آج آپ کی شخصیت میں کرشماتی شعاعیں نکھار پیدا کر دیں گی۔ کاروباری تفصیلات میں محتاط رہیں تاکہ کامیابی یقینی ہو۔شریک محبت کیساتھ خوشگوار وقت گزار سکیں گے۔

برج عقرب
گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ جنہیں سنبھالنا آپ کا فرض ہوگا۔ کام کی زیادتی کے معاملات سلجھا سکیں گے۔ فریقین کا تعاون بڑھے گا۔ صحت کا خیال رکھیں۔

برج قوس
خود اعتمادی میں اضافہ کی بناپر التواء میں پڑے کام مکمل ہو سکیں گے۔ مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور قائدانہ صلاحیت بہتر ثابت ہوگی۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

برج جدی
دولت سحر کی طرح آپ تک پہنچ جائے گی۔ شریک محبت سے گفتگو کے دوران نرم روی اختیار کریں اور دلائل کی بوچھاڑ سے پرہیز کریں۔ اہم نوعیت کے کاروباری امور طے کر سکیں گے۔

برج دلو
کسی معاملے میں زبردستی شامل کئے جانے کا اندیشہ ہے۔ لیکن اگر آپ اپنے طرز عمل کو بدلنے کے قابل ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ اس واقعہ کو کسی خوشگوار نتیجہ تک پہنچا دیں ۔

برج حوت
حیرتناک تخلیقی جذباتی اور رومانوی لہریں جذبات میں ابھریں گی جو بڑے دلچسپ انداز میں آپ کی محبت کے دائرے کو مضبوط کر دیں گی۔ مسائل میں نئے سرے سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

———————————————————————————

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں