سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین 43 برس کی ہو گئیں

شششمیتا سین

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین آج اپنی 43 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سابقہ مس یو نیورس سشمیتا سین 19 نومبر 1975 کو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں۔

سشمیتا نے 1994ء میں اپنی لازوال مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت مقابلہ حسن جیت کر مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
1996 ء میں فلم ’دستک‘ سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا اور 1999ء میں فلم ’بیو ی نمبر ون ‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔

اس کے علاوہ سشمیتاسین نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیگر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کر رکھے ہیں۔

میڈیا میں گردش کر رہی خبروں کے مطابق سشمیتا سین نے اپنے سےعمر میں 15 برس چھوٹے دوست 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں