ہندو خواتین نے تاج محل مسجد میں زبردستی داخل ہوکر پوجا کی

تاج محل

نئی دہلی: بھارت کی تاریخی عمارت تاج محل کی مسجد میں ہندو انتہا پسند خواتین نے زبردستی داخل ہوکر پوجا پاٹ کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والی شدت پسند خواتین نے تاج محل سے متصل مسجد میں داخل ہوکر پوجا کی اور مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

تاج محل کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے مسجد میں ہندو خواتین کے داخلے اور پوجا پاٹ کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے واقعے سے سراسر انکار کردیا ہے جب کہ امام مسجد نے شواہد کے ساتھ عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں