دنیا بھر میں آج مردوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

مردوں کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مردوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد مردوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا نہیں بلکہ صرف یہ ہے کہ مرد حضرات بھی اپنی صحت پر توجہ دیں۔

انیس نومبر کو دنیا بھر میں ’انٹر نیشنل مینز ڈے‘ یعنی کہ مردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، اس دن کو منانے کا آغاز انیس سو ننانوے سے کیا گیا۔

مردوں کا عالمی منانے کا مقصد مرد حضرات کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے کیونکہ خواتین سے زیادہ مرد حضرات مختلف امراض کا شکار ہوتے ہیں۔

loading...

خطرناک اور محنت طلب پیشے مردوں کے روزگار ہیں یہی وجہ ہے کہ ترانوے فیصد مرد حضرات دوران کام یعنی نوکری کے دوران ہی انتقال کر جاتے ہیں۔

سماجی ،گھریلو،معاشرتی مسائل بھی مردوں کو ہی زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ نشہ آور اشیاء کا استعمال، ورزش میں کمی جیسے مسائل بھی مردوں کی عمر گھٹانے،صحت کی خرابی کا سبب بنتے ہیں۔

مرد چاہے باپ ہو، بھائی ہو، بیٹا ہو یا شوہر وہ اپنے گھر کا مضبوط سائبان ہوتا ہے جو اپنے گھر اور رشتوں کے تحفظ فراہم کرنے کے لیے زندگی کی ہر سختی اور دھوپ کو برداشت کرتا ہے۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں