سوشل میڈیا صارفین کے لیے سوئس ہوٹل کی انوکھی سروس

سوشل میڈیا
loading...

سوئیزر لینڈ کی ایک ہوٹل چین ابیس ہوٹلز نے “ریلیکس وی پوسٹ” (Relax We Post) کے نام سے ایک نئی سروس متعارف کرائی ہے۔

اس سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مہمان اپنے سوشل میڈیا کے جھنجھٹ ہوٹل ملازمین کے حوالے سے کر کے    خود آرام کر سکتے ہیں۔ انسٹاگرام سیٹرز(Instagram sitters) کے نام سے یہ ملازمین آپ سے انسٹاگرام کی تفصیلات لے کر مسلسل تصاویر پوسٹ کرتے ہیں۔

یہ انسٹاگرام سیٹرز آپ کی ہدایات کےمطابق کمنٹس کے جوابات بھی دیتے ہیں۔

زیورچ اور جنیوا میں اس ہوٹل چین، ابیس، کے 17 ہوٹلز ہیں۔ ابیس نے انسٹاگرام کی 10 مشہور شخصیات کو بطور انسٹاگرام سیٹرز ہائر کیا ہے۔ یہ لوگ گیسٹ انسٹاگرام اکاونٹ سے لاگ ان ہو کر ہائی کوالٹی تصاویر اور سٹوریز پوسٹ کریں گے اور مہمانوں کی طرف سے کمنٹس کےجوابات بھی دیں گے۔

ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مہمان ایسے ہوٹلوں کا انتخاب کرتے ہیں، جہاں سے وہ انسٹاگرام کے لیے بہتر تصاویر اور سٹوریز پوسٹ کر سکیں ۔ یہ سروس ابیس ہوٹل زیورچ یا جنیوا میں 3 نومبر سے 3 دسمبر تک مفت فراہم کی جائے گی۔

Spread the love
  • 20
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں