پاکستانیوں نے فون کالز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا !

فون کالز

پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام نے گزشتہ3 سالوں میں1097  ارب روپے کی فون کالیں کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستانی قوم 22 کروڑ افراد پر مشتمل ہے۔7 کروڑ پاکستانیوں کے پاس موبائل فون موجود ہیں۔یہ شرح جنوبی ایشیامیں سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں فون کمپنیوں کی تعداد 4  ہے۔

چاروں کمپنیوں نے عوام کو مختلف پیکجز فراہم کررکھے ہیں اس کے باوجود گزشتہ تین سالوں میں عوام نے فون کالز پر 1097ارب روپے خرچ کئے۔ موبائل فون کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ جاز نے اپنے صارفین سے419.70 ارب روپے وصول کئے۔

گزشتہ تین سالوں میں دوسرے نمبر پر ٹیلی نار نے صارفین سے319.04 ارب روپے وصول کئے۔ یوفون نے گزشتہ تین سالوں کے دوران صارفین سے 173.50 ارب روپے وصول کئے اور زونگ  نے گزشتہ تین سالوں کے دوران 184.34 ارب روپے صارفین سے وصول کئے۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں