پودوں کی ایک قسم کو جو آپ کی قوت سماعت متاثر کر سکتی ہے

loading...

گھر کے لان میں پودے لگانا ہم سب کو پسند ہے۔ لیکن پودوں کی ایک ایسی قسم بھی ہے جو آپ کی قوت سماعت کو متاثر کر سکتی ہے۔ آسڑیلیا میں سائنسدانوں نے ایک تحقیق کی ہے جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ وسطی امریکہ میں پائے جانے والے “یککا” (yucca) نامی پودے کا آُپ کے لان میں ہونا آُپ کے کانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ اپنی قوت سماعت سے محروم بھی ہو سکتے ہیں۔

میلبورن، آنکھ ، کان کے ہسپتال رائل وکٹوریا کے ڈاکٹروں نے 28 مریضوں پر پانچ سال تک تحقیق کی جو  Clinical Otolaryngology میں شائع ہوئی۔ اس تحقیق کے مطابق ان 28 میں 25 کے کان کے پردے میں سوراخ تھا اور باقی کے کان میں معمولی بیماری تھی۔ ان 25 مریضوں کے کان میں سوراخ باغبانی کے دوران یککا پودے کے نوکیلے پتے لگنے سے ہوئی تھی۔

 محققین کے مطابق دراصل یککا نامی پودے کے پتے بہت باریک  اور دھاری دار یا نوکیلے ہوتے ہیں۔ اور اگر آپ ان پودوں کے بہت قریب ہو کر کھودائی کر رہیں یا اسی پودے کو زمین میں لگا رہیں تو غلطی سے اس پودے کا پتہ آپ کے کان آنکھ کا گلے میں لگ سکتا ہے۔ اور پتہ کا انتہائی دھاری دار یا نوکیلا ہونا اسے ایک چھری کی طرح تیز بنا دیتا ہے جو آپ کے کان میں لگنے سے سوراخ کر سکتا ہے۔  اور محققین کے مطابق زخمی ہونے کے فوری بعد آپ ڈاکٹر کے پاس نہیں جاتے تو آپ ( perilymph fistula) نامی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔  اس بات کے ثبوت ڈاکٹرز کو انکی تحقیق سے بھی ملے ہیں۔ اس کے مطابق 28 میں 25 مریض انجری کے بعد جلد ڈاکٹر کو نہ چیک کروانے کی وجہ سے  perilymph fistulaکے شکار ہوگے تھے۔

اس انجری سے بچنے کے لیے ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ ایسے نوکیلے پتوں والے پودے لگاتے یہ اس کے گرد کھودائی کرتے ہوئے کانوں کا ماسک استعمال کریں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں