نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے شعیب ملک کو پاکستان واپس بھیجا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر نے شعیب ملک کے معائنے کے بعد انھیں مزید ایک ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں پاکستان  واپس بھیجا جاسکتا ہے۔ شعیب ملک نیوزی لینڈ سے چوتھے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ دوران بیٹنگ حریف فیلڈر کے تھرو پر گیند ان کے سر پر لگ گئی تھی۔

loading...

ابتدا میں شعیب ملک نے بیٹنگ جاری رکھی مگر پھر جلد آؤٹ ہوگئے، ڈریسنگ روم میں چکر آنے پر ان کا طبی معائنہ کرایا گیا، ابتدائی طور پر انھیں پانچ روز آرام کا کہا گیا مگر اب اس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شعیب کو اب بھی ذہن پر زور دینے پر چکر آنے لگتے ہیں، انھیں زیادہ سوچنے اور بات کرنے سے  منع کیا گیا ہے، اس سے پہلے انھیں ایک آنکھ سے دھندلا دکھائی دینے لگا تھا۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ سے پہلا ٹی ٹوئنٹی پیر جبکہ دیگر دو میچ 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے جن میں شعیب ملک کی شرکت کا امکان کم ہے۔ اسی لیے ٹیم مینجمنٹ انھیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں