پاکستان سے ہوم سیریز کے لئے سری لنکن ویمنز ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا

ٹیم

کویشکا دلہانی کو پہلی بار ایک روزہ انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے ملکی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے

لاہور: پاکستان سے ہوم سیریز کے لئے سری لنکن ویمنز ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ویمنز بگ بیش کھیل کر واپس آنے والی چماری اتاپتو دوبارہ ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں گی۔

ان سے قبل اینوکا راناویرا کپتانی سنبھالے ہوئی تھیں، نیپون ہانسیکا کو نائب کپتان مقرر کیاگیا ہے، 17 سالہ کویشکا دلہانی کو پہلی بار ایک روزہ انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے ملکی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، دلہاری کے علاوہ چماری پولگامپولا، سوگندیکا کماری اور اینوشا فرنانڈو کو موقع دیا گیا ہے

جب کہ ان کے لئے چمندا گونارتنے، ہانشیما کرونا رتنے ، یشودا مینڈس اور یودیشیکا پربھودانی کو جگہ خالی کرنا پڑی ہے، پاکستان سے سری لنکن ٹیم پہلے 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جو کہ آئی سی سی چیمپئن شپ کا بھی حصہ ہوں گے، یہ مقابلے 20،22اور24 مارچ کو شیڈول ہیں، اس کے بعد دونوں ملکوں میں 3 ٹوئنٹی 20 میچز 28، 30 اور 31 مارچ کو کھیلے جائیں گے

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں