صوبہ بھر میں انرجی ڈرنکس کے نام پر ہائی کیفین لیول ڈرنکس کی فروخت کیخلاف ایکشن

انرجی ڈرنکس
loading...

ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور شاپنگ سنٹرز سے ہائی کیفین لیول، غلط لیبل والی9ہزار انرجی ڈرنکس تلف
والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو انرجی ڈرنکس کے استعمال سے مکمل گریز کروائیں‘اے ڈی جی آپریشنز

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیوں کے دوران انرجی ڈرنکس میں ہائی کیفین لیول، گمراہ کن لیبلنگ اور اشتہارات کے پیش نظر ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور شاپنگ سنٹرز سے9 ہزار انرجی ڈرنکس ہٹا دی گئیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رافعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں ممنوعہ انرجی ڈرنکس کی فروخت کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔

انرجی ڈرنکس بنانے اور امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو متعدد بار دی گئی وارننگ پر عمل نہ کرنے کی بنا پر ایکشن لیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے انر جی ڈرنکس پر لیبل اردو میں تحریر کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔گمراہ کن لیبلنگ کرنے پر مختلف ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور شاپنگ سنٹرز سے9ہزار انرجی ڈرنکس کو پنکچر کر کے ناقبل استعمال بنا دیا گیا۔

پنجاب پیور فوڈریریگولیشن 2107 کے مطابق کیفین لیول 200سے کم ہونا چاہیے۔جبکہ انرجی ڈرنکس میں کیفین لیول 300سے زائد پایا گیا جو انسانی استعمال کے لیے مضر ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ انرجی ڈرنکس پر بچوں ، حاملہ خواتین اور ذیادہ مقدار کے استعمال کی وارننگ درج کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔

انرجی ڈرنکس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر، ہائپر ٹینشن سمیت متعددبیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ والدین کو چا ہیے کے بچوں کو انرجی ڈرنکس کے استعمال سے مکمل گریز کروائیں

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں