حساب لینا ہے تو 1937 سے لیں، نواز شریف

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف
loading...

اگر ہمارا حساب لینا ہے تو 1937 سے لیں کیونکہ اللہ ہمیں 1937 سے نواز رہا ہے۔

حساب لینا ہے تو 1937 سے لیں اللہ نے ہمیں تو 1937 سے نوازنا شروع کیا ہے، احتساب عدالت میں پیشی کی دوران نواز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے لیکن یہ کچھ نکالنا چاہتے ہیں۔ پرانے نیب یفرنسز نے کچھ نہیں ملا تو نئے کیوں دائر کیے۔

 نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارا حساب لینا ہے تو 1937 سے لیں کیونکہ اللہ ہمیں 1937 سے نواز رہا ہے۔ عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بنی ہی عامر لیاقت جیسے لوگوں کے لیے ہے، شکر ہے وہ ن لیگ میں شامل نہیں ہوئے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں