ایسی عادتیں جو آپ کو خوش رکھ سکتی ہیں

خوش

خوش رہنا کون نہیں چاہتا لیکن دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ہم میں سے زیادہ تر افراد اپنی خوشیوں کے دشمن خود ہوتے ہیں تاہم  ہم اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے حالانکہ یہ بالکل سادہ سی بات ہے

بہت سی عادتیں ایسی ہیں جنہیں ہم  باآسانی اپنا سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں خوش وخرم اور مطمئن زندگی گزار سکتے ہیں۔

 آپ بھی کچھ اچھی عادت کو اپنانے کی کوشش کریں تاکہ خوشیاں آپکے ہم قدم رہ سکے

تعلقات کو بڑھائیں

 لوگوں کے ساتھ میل جول رکھیں دوستوں عزیزوں اور پڑوسیوں سے ملاقات کے بہانے نکالیں ہر خوشی اور غم کے موقع پر ہمیں اپنے چاہنے والوں کی ضرورت پڑتی ہے ایک مثال مشہور ہے کہ” اکیلا انسان ہنستا اچھا نہ روتا بھلا ” لہذا سوشل بنے اور اپنا حلقہ احباب وسیع رکھیں۔

خوش

اپنی ذات سے مخلص رہیں

 چھوٹی چھوٹی باتوں سے خوشیاں کشید کرنے کی کوشش کریں اپنے لیے اس طرز زندگی کا انتخاب کریں جس سے آپ کو خوشی ملتی ہو کبھی کبھی زندگی میں تبدیلی لانا بھی سود مند ثابت ہوتا ہے اسی لئے  اپنی خواہشات کے مطابق مثبت تبدیلیاں ضرور لائیں۔

ترجیحات طے کرنا

 غیر ضروری کاموں پر توجہ اور توانائی ضائع کرنے کی بجائے ان باتوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں جو آپکی خوشیوں کے لیے ضروری ہو۔

مقاصد متعین کریں

ہر انسان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی بڑا مقصد اور چھوٹے چھوٹے مقاصد ضرور ہوتے ہیں لہٰذا اپنے مقاصد پر توجہ دیں۔  اس سے آپ کو اپنی زندگی باعمل اور بامعنی محسوس ہوگی۔

خوش

زیادہ توقعات وابستہ نہ کریں

 لوگوں سے غیر حقیقی توقعات وابستہ نہ کریں زندگی کچھ لینے اور کچھ دینے کا نام ہے  لہذا جیو اور جینے دو کے اصول پر عمل کریں اور خوش رہیں۔

ذمہ دار بنے

 کسی خرابی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرانے کی بجائے اپنی ذمہ داریوں کو پہنچائیں اور انہیں نبھانے کی کوشش کریں۔

ہمت سے زیادہ بوجھ نہ اٹھائیں

 کبھی کبھی اپنے لیے بھی آرام اور سیروتفریح کا وقت نکالیں کام ضرور کریں لیکن اتنا ہی کام کریں جتنا کام کرنے کی آپ میں ہمت ہو اور آسانی سے کر سکیں۔

خوش

باعمل بنے

 ماضی کو یا ضرور کریں یادوں پر قدغن ہرگز نہ لگائیں لیکن ان میں کھوئے رہنے کی بجائے حال اور مستقبل پر توجہ رکھیں

مسائل کا حل تلاش کریں

 کسی بدمزگی سے بچنے کے لئے مسائل کو ٹالنے کے بجائے انہیں فوری حل کرنے کی کوشش کریں اس طرح آپ ہمیشہ مطمئن رہیں گے۔

خوش

مثبت سوچ اپنائیں

 ہمیشہ مثبت طرز فکر اپنائیں کبھی دوسروں سے اپنا موازنہ نہ کریں آپ یہاں ہیں اور جیسے ہیں اسی میں خوش رہیں زندگی میں بہتر تبدیلی تبدیلیاں لانے کے لئے کوشاں رہنے میں کوئی حرج نہیں۔

loading...
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں