عمران خان کو سانپوں نے گھیر لیا، عمران خان کی حمایت اب میرے لیے ممکن نہیں، عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر گلوکار سلمان احمد ناراض

پاکستان تحریک انصاف

میں نے 35 سال تک عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کی لیکن میرے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں

 گلوکار سلمان احمد عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے پر کہا ہے کہ یہ جھوٹا اور منافق شخص ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں سلمان احمد کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ عمران خان کو سانپوں نے گھیر لیا ہے، پارٹی کو عامر لیاقت سے خبردار کرنا میرا حق ہے۔ تحریکِ انصاف کو اس جھوٹے اور منافق شخص سے فائدہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 35 سال تک عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کی لیکن میرے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں