برطانوی عورت سے ایک کیلے کی قیمت 930 پاؤنڈ مانگ لی گئی

930 پاؤنڈ

بابی گورڈن نے کہاکہ وہ اپنے بل پر یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں کہ ایک کیلے کے لیے 11 پینس کی جگہ 930.11 پاؤنڈ چارج کیے گئے تھے۔

برطانوی سپر مارکیٹ ایزڈا کی جانب سے آن لائن آرڈر میں غلطی کی وجہ سے ایک خاتون کو صرف ایک کیلے کے لیے 930 پاؤنڈ چارج کرلیے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شہر ناٹنگہم سے تعلق رکھنے والی بابی گورڈن نے کہاکہ وہ اپنے بل پر یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں کہ ایک کیلے کے لیے 11 پینس کی جگہ 930.11 پاؤنڈ چارج کیے گئے تھے۔
اس کی وجہ سے ان کی کریڈٹ کارڈ کمپنی کے فراڈ ڈپارٹمنٹ نے ادائیگی روک دی اور ان سے فوری رابطہ کیا تاہم بابی گورڈن نے کہاکہ سپر مارکیٹ ایزڈا نے اس کمپیوٹر کی غلطی کے لیے معافی مانگی ہے۔
Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کا بند ہونا اچھی خبر نہیں،سرفرازاحمد

اپنا تبصرہ بھیجیں