حمزہ علی عباسی کی فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری

حمزہ علی عباسی

فلم میں حمزہ علی عباسی پاک فضائیہ کے پائلٹ کے کردار میں نہایت پرکشش نظر آرہے ہیں.ٹیزر میں حمزہ علی عباسی اپنے ساتھی اداکار شاز خان سے کہہ رہے ہیں ’ایک فائٹر پائلٹ کی زندگی میں اسپیڈ ہی سب سے اہم ترین چیز ہے

کراچی:حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور اداکار حمزہ علی عباسی کی فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے صف اول کے اداکار حمزہ علی عباسی کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کے ٹیزر کا انتظار شائقین شدت سے کررہے تھے، اب یہ انتظار ختم ہوا فلم کا پہلا ٹیزرجاری کردیا گیا ،جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔پاک فضائیہ کے تعاون سے بننے والی فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں حمزہ علی عباسی پاک فضائیہ کے پائلٹ کے کردار میں نہایت پرکشش نظر آرہے ہیں۔

فلم عید الفطر کے موقع پر ماہرہ خان اور شہریار منور کی فلم’’سات دن محبت ان‘‘ کیساتھ ریلیز کی جائے گی ۔فلم میں شامل ایکشن، پاک فضائیہ کی خوبصورت لوکیشن، کنٹرول رومز اور جنگی طیاروں نے فلم کو کسی ہالی ووڈ فلم کے برابر لاکھڑا کیا ہے۔ ہدایت کار حسیب حسن کی فلم کی کہانی مقبول ترین ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ کی مصنفہ فرحت اشتیاق نے تحریر کی ہے۔ فلم کی سپورٹنگ کاسٹ میں پاکستان ایئرفورس(پی اے ایف) کے حقیقی جوان، کیڈٹس اور فائٹر پائلٹس بھی شامل ہیں ، جب کہ مرکزی کردار حمزہ علی عباسی ادا کررہے ہیں۔

loading...

ٹیزر میں حمزہ علی عباسی اپنے ساتھی اداکار شاز خان سے کہہ رہے ہیں ’ایک فائٹر پائلٹ کی زندگی میں اسپیڈ ہی سب سے اہم ترین چیز ہے‘۔ ٹیزر میں شامل جاندار مکالمے اور حمزہ کی شاندار اداکاری نے دیکھنے والوں کو مسحور کردیا ہے۔ ٹیزر کے آخر میں حمزہ دیگر جوانوں کے ہمراہ خوشی سے بھرپور لہجے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے نظرآرہے ہیں جس کا مطلب ہے فلم کسی اہم مشن کے گرد گھومتی ہے جس میں کامیابی کے بعد تمام جوانوں کے چہرے خوشی سے سرشار نظر آرہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار شمعون عباسی، ہانیہ عامر، احد رضامیر، شاز خان اور کبریٰ خان شامل ہیں فلم عید الفطر کے موقع پر اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی فلم’سات دن محبت ان‘ کے ساتھ ریلیز کی جائے گی۔ اس سال عید پر پاکستان کی بڑی فلموں کے درمیان زبردست ٹاکرا ہوگا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں