جانیے دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں عربی کس نمبر پر ہے؟

عربی

66ملکوں میں عربی بولنے والوں کی تعداد 470 ملین تک پہنچ گئی ہے،اوآئی سی سیکرٹری جنرل

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف العثیمین نے عربی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 66 ملکوں میں عربی زبان بولنے والوں کی تعداد 470 ملین سے تجاوز کر گئی۔ عربی دنیا کی سب سے زیادہ رائج زبانوں میں چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت عربی زبان چھیاسٹھ ملکوں میں بولی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یوسف العثیمین نے ان خیلات کا اظہار دبئی میں عربی کی عالمی کانفرنس کے 7 ویں سیشن سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا جو 21 اپریل تک جاری رہے گا۔

کانفرنس کا انعقاد ہر سال دبئی میں ہوتا ہے۔ اسی ممالک سے تقریباً 2 ہزار افراد مدعو کئے جاتے ہیں۔ عربی زبان پر 70 سے زیادہ علمی مقالات پیش کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر العثیمین نے بتایا کہ اس تنظیم کے 57 ممالک رکن ہیں۔ ان میں 22 عرب ملک ہیں۔ ان سارے ممالک میں عربی اسلامی ثقافت کے سنگ بنیاد کا درجہ رکھتی ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں