گن پوائنٹ پر کسی کی بات نہیں سنوں گا ایوان کو قانون کے مطابق چلاؤنگا۔آغا سراج درانی

agha-siraj-durrani-aajkal

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج نے کہا ہے کہ سیف الدین خالد نے یرغمال بنا کر ایوان کی بے حرمتی کی ہے ،ان کا اس طرح ایوان میں دھرنا دینا خلاف قانون ہے جس پر انکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے

کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے منحرف رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے ایوان کو یرغمال بنایا ہے سیف الدین خالد نے ایوان کی بے حرمتی کی ہے انہیں ہاؤس سے فوری باہر نکلنا چاہیے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے۔

loading...

اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کوئی رکن ایوان میں نہیں بیٹھ سکتا۔ ان کا اس طرح ایوان میں دھرنا دینا خلاف قانون ہے جس پر انکے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ان کے سیف الدین خالد کے کچھ لوگوں سے میرا رابطہ ہوا ہے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے رکن کو آکر سنبھالیں اگر یہ انتہا پر گئے تو انکے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیجوں گا اور سیف الدین خالد کے خلاف ایکشن ہوسکتا ہے

اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ گن پوائنٹ پر کسی کی بات نہیں سنوں گا ایوان کو قانون کے مطابق چلاؤنگا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق

اپنا تبصرہ بھیجیں