تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،ڈاکٹر یاسیمن راشد

yasmin-rashid-of-pti - aajkal

لاہور :پاکستان تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ،

عام آدمی کو بہتر صحت اور تعلیم کی سہولت تک میسر نہیں ہے ،مریم نواز نے ضمنی الیکشن میں حلقے میں صرف سیر سپاٹے کیے اور پھر اپنے والد نواز شریف کی طرح جھوٹے وعدے کر کے رفوچکر ہو گئیں ،مریم بی بی فوٹو سیشن کروانے میں مصروف ر ہیں انہیں حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں اگر انہیں اتنا ہی حلقہ کے عوام سے پیار ہوتا تو حلقہ کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم نہ ہوتے ، عوام کے سامنے ان کی چوری پکڑی جا چکی ہے اب حلقے کی باشعور عوام ان کے فریب میں نہیں آنے والی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لئے پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر فورم پر آواز بلند کی ہے ،اس حلقے میں صحت کی سہولتیں عوام کو دستیا ب نہیں کئی دہائیوں تک شریف خاندان اس حلقے سے منتخب ہوتا آرہا ہے لیکن آج بھی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے میں عوام کو یقین دلاتی ہوں کہ ان کے مسائل کے حل تک حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 125کے مرکزی دفتر دیو سماج سنت نگر میں اہل علاقہ کے لئے مفت میڈیکل کیمپ 6ماہ سے لگایا جارہا ہے جس میں خواتین کے لیے گائنی، آئی اور بچوں کے امراض کا علاج، مریضوں کا مفت چیک اپ کیاجاتا ہے ، خواتین کے لیے الٹراساؤنڈ، بچوں امراض کا مکمل علاج ، آنکھوں کاآپریشن اور مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں،حلقہ این اے 120 جو کہ اب این اے 125ہو گیاہے میرا گھر ہے ہم پورے جذبے اور لگن سے حلقہ کی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔

مزید پڑھیں۔  نظر ثانی کی اپیلوں کے ساتھ شریف فیملی کی "توتا کہانی " بھی ختم ہو گئی ہے :عبدالعلیم خان
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں