علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان لڑائی کی اصل وجہ سامنے آگئی

میشا شفیع،علی ظفر

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع اور مشہور اداکار و گلوکار علی ظفر کے درمیان لڑائی کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور گلوکارعلی ظفر اور میشا شفیع میں ایک نجی ٹی وی شو کے معاوضہ پر لڑائی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے شو میں علی ظفر اور میشا شفیع کو بطور جج سائن کیا ٗ میشا شفیع نے نجی ٹی وی کے پروڈیوسر سے علی ظفر کے برابر معاوضہ طلب کیا جس پر پروڈیوسر نے علی ظفر کو راک اسٹار کہتے ہوئے برابر معاوضہ دینے سے انکار کردیا

ذرائع کے مطابق پروڈیوسر کی جانب سے علی ظفر کے برابر معاوضہ دینے سے انکار پر شو کی 8اقساط کے بعد میشا شفیع غصہ میں شو چھوڑ کرچلی گئیں اور اس کے کچھ دن بعد انہوں نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا

مشہور گلوکارہ میشا شافی نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزم عائد کر ددیا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ میشا شفیع نے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی اور نے نہیں بلکہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار علی ظفر نے ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مقبوضہ کشمیر، ٗآصفہ کے اہلخانہ نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد علاقہ چھوڑ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں