انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ’طیفا ان ٹربل‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

طیفا ان ٹربل

فلم بینوں کا انتظار اب ختم ہوا کیوں کہ ایکشن، کامیڈی، رومانس اور تھرل سے بھرپور فلم ’طیفا ان ٹربل‘ آج ریلیز ہوگئی۔

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ لائٹ اینگل، مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ، ٹیڈ پول فلمز اور جیو فلمز نے پیش کی جس کی شاندار ہدایت کاری احسن رحیم نے کی ہے۔

 فلم میں گلوکار و اداکار علی ظفر اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا جب کہ فلم کی کاسٹ میں فیصل قریشی سمیت کئی نامور اداکار بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز کراچی میں فلم طیفا ان ٹربل کا شاندار پریمئر ہوا جس میں فلم کی پوری ٹیم کے ساتھ دیگر شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

شوبز ستاروں نے فلم کو ’طیفا ان ٹربل‘ کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے نئی بنیاد قرار دیا ہے۔مداحوں کی جانب سے فلم طیفا ان ٹربل کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور بھرپور انٹرٹینمنٹ پیکج کہا جا رہا ہے۔

فلم بینوں کا کہنا ہے کہ ’طیفا ان ٹربل‘ میں فلمائے گئے مناظر بہترین ہیں، تمام گانے شاندار ہیں جب کہ مایا اور علی کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی فلم کی تعریف کے چرچے ہیں اور پرستار علی اور مایا کے لیے محبت بھرے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم طیفا ان ٹربل پاکستان کی تاریخ میں پہلی فلم ہے جو 25 ممالک میں ریلیز ہوئی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ہالی ووڈ کامیڈی فلم’’ہوٹل ٹرانسلوانیا3‘‘سمر ویکیشن کا ٹریلر منظر عام پر آگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں