پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 200 کا ہندسہ عبور کرلیا

پاکستان
loading...

بولاوائیو: پاکستان کی زمبابوے کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں پراعتماد بیٹنگ جاری ہے اور اوپننگ بلے بازوں نے 200 کا ہندسہ عبور کرلیا۔ 

کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا پُراعتماد آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراد دلکش اسٹروکس کھیلے۔

فخر زمان نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور کریز پر موجود ہیں، اسی طرح امام الحق بھی سنچری کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

 گرین شرٹس کو پہلے ہی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان سرفراز احمد کو فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، جنید خان، عثمان خان شنواری اور یاسر شاہ کی خدمات حاصل ہیں۔

میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی جو کھلاڑی اب تک نہیں کھیلے انہیں موقع دیا جائے گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں