اقتدار میں آکر ظلم و جبر اور ناانصافی کا دور ختم کریں گے، لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ

لاہور: متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور این اے 130 سے امیدوار قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی کامیابی اسٹیٹس کو برقرار رکھنے اور پاکستان کو قرضوں ، سود اور بدعنوانیوں کے گرداب میں قائم رکھنے کے لیے ہی پریکٹس ہوگی ،

متحدہ مجلس عمل اہلیت ، امانت و دیانت اور خدمت کا نظام لائے گی ۔ایل ڈی اے فلیٹس ماڈل ٹاؤن میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ، اسلامی قوانین کی حفاظت اور نظام مصطفیؐ کے ذریعے پاکستان کو عزت ، وقار ، خوشحالی اور استحکام ملے گا ۔

loading...

ظلم و جبر اور ناانصافی کا دور ختم کریں گے ، اسلام کا بابرکت نظام عدل نافذ ہوگا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ سیاست میں بد زبانی ، غیر شائستگی اور شخصی تضحیک ، معاشرہ میں شدت ، عدم برداشت اور سیاسی کارکنان پر لچر پن اور بدتمیزی کے منفی اثرات پیدا کیے جارہے ہیں ۔ کوئی عدالت ، ریٹرننگ آفیسر یا پولیس تہذیب و شائستگی نہیں دے سکی ۔

قائدین کو خود کو تہذیب کے دائرہ کا پابندبنانا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کشمیر کی آزادی ، امریکہ کی بھارت و اسرائیل کے ناپاک گٹھ جوڑ کا مقابلہ اور کرپشن فری پاکستان بنانے کی اہلیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی ، مذہبی اور علاقائی فرقہ واریت و تعصبات ترقی کے راستہ کی رکاوٹ اور جمہوریت دشمنی ہے ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عمران خان اتوار کو مزارقائد پر جلسہ سے خطاب کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں