حج کارکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے عازمین میدان عرفات میں جمع ہونا شروع

حج

مکہ مکرمہ: حج کا رکن اعظم آج ادا کیا جائے گا جس کے لیے عازمین کی میدان عرفات آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

20 لاکھ کے لگ بھگ عازمین نماز فجر کی ادائیگی کے بعد میدان عرفات کے لیے روانہ ہوئے، وقوف عرفہ کے دوران مسجد نمرہ میں خطبہ حج ہوگا جو اس مرتبہ مسجد نبوی کے امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ دیں گے پھر نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔

بعدازاں عازمین حج غروب آفتاب کے ساتھ ہی مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نمازِ مغرب اور عشا قصر کے ساتھ ایک ساتھ پڑھیں گے، عازمین رات بھر کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے۔

loading...

دس ذی الحج کو طلوع آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ سے رمی کے لیے جمرات جائیں گے پھر قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سال سعودی حکام نے فرزندان اسلام کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی ہیں، تاکہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اس سلسلے میں ایک ہیلپ لائن کے قیام کے ساتھ ساتھ خصوصی حج ایپلی کیشن بھی متعارف کروائی گئی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شہنشاہِ ظرافت اداکار منور ظریف کی برسی اتوار کے روز منائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں