سابق وزیراعظم نواز شریف،بیٹی مریم نواز اورداماد کیپٹن صفدر کی سزا کی معطلی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفطوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میان نواز شریف، بیٹی مریم نوازاور کیپٹن صفدر کی عید جیل میں گزرے گی یا ضمانت پر رہائی مل جائے گی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا کی معطلی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس اطہر من اللہ نے دورانِ سماعت ریمارکس دیئے کہ ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مقرر ہیں، اپیلوں پر سماعت تک سزا معطلی کی درخواستیں بھی موخر کر دیتےہیں، نہیں چاہتے کہ دوسرے فریق کا کیس متاثر ہو، اس مرحلے پر کوئی فیصلہ دینے کا مطلب درخواست گزار کو فائدہ دینا ہو گا۔

فاضل جج کا مزید کہنا تھا ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو پڑھا ہے، شواہد کو باریکی سے دیکھنا ہو گا، کوئی آبزرویشن نہیں دینا چاہتے، مناسب حکم نامہ جاری کریں گے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کے دلائل کے دوران خواجہ آصف، مشاہد حسین سید اور پرویز رشید نیند کے مزے لوٹتے رہے۔

loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں