ایشیاء کپ: افغانستان کا بنگلا دیش کو 256 رنز کا ہدف

ایشیا کپ:

ابوظہبی: ایشیاء کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش  کو میچ  جیتنے کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔

افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ بیٹنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے جب کہ بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

یاد رہے کہ گروپ ‘بی’ میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں